متنازعہ مغربی صحاراتنازعہ،مراکش نے جرمنی سے سفیر واپس بلالیا 

رباط/برلن (این این آئی )مراکش نے برلن میں اپنے سفیر کو صلاح و مشورے کے لیے بلا لیا اورجرمنی پر متنازعہ مغربی صحارا خطے کے حوالے سے منفی موقف اپنانے کا الزام لگا یا ہے ادھرجرمن حکومت نے کہاہے کہ وہ مراکش کے اس فیصلے سے حیرت زدہ ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران مراکش اور جرمنی کے تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش نے برلن میں اپنے سفیر کو صلاح و مشورے کے لیے بلا لیا اورجرمنی پر متنازعہ مغربی صحارا خطے کے حوالے سے منفی موقف اپنانے کا الزام لگا یا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دسمبر میں مغربی صحارا علاقے پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرلیا تھا لیکن رباط نے اس معاملے پر جرمنی کے مخالفانہ اقدام کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔مراکش کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ جرمنی نے مراکشی صحارا کے مسئلے کا تعمیری حل تلاش کرنے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور تخریبی رویہ اپنا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن