برسلز (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کے صدر ملک وسیم اختر کی والدہ ماجدہ کی وفات یورپ و برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پاکستانیوں نے انتہائی غم افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بیلجیئم میں پی پی پی کے صدر سے فون پر اظہار افسوس کیا دریں اثناء سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور فرحت اللہ بابر نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے حاجی وسیم اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو تحمل کی دعا کی ہے۔
انتقال