کابل (نیٹ نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے اتحادی اس بات پر غور کر رہے ہیں وہ کس طرح انخلا کے بعد افغان فوج کو مالی اور تربیتی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین یونین سے تعلق رکھنے والے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جیسا کہ افغانستان سے ٹریننگ مشن کی واپسی جاری ہے۔ لیکن نیٹو مشن کے خاتمے کا یہ مطلب نہیں افغانستان کیساتھ تعلقات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔