کٹھمنڈو (نوائے وقت رپورٹ) نیپالی کوہ پیما نے 25 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔ کامی کوہ پیما نے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ 1994 ء میں سر کی تھی۔ 1994 کے بعد کامی نے تقریباً ہر سال ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ 2019 ء میں کامی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو دوبارہ سر کیا تھا۔ تازہ مہم جوئی پہاڑ پر رسیوں کی درستی کیلئے تھی۔ کامی ماضی میں کے ٹو چوٹی بھی سر کر چکے ہیں۔
نیپال کوہ نے ریکارڈ 25 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی
May 08, 2021