لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ دینالی پہاڑ کو سر کرنا میرے لئے ایک چینلج ہے، وہ جلد اپنے خواب کو تعبیر دینے کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے امریکہ کا ویزا حاصل کر لیا اور اگلے ماہ امریکی ریاست الاسکا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ دینالی پہاڑ کا شمار براعظم امریکہ کی سب سے بلند چوٹی میں ہوتا ہے۔ اس کی اونچائی 6 ہزار 190 میٹر ہے۔ جغرافیائی امتیاز کے لحاظ سے ماپی گئی یہ ماؤنٹ ایورسٹ اور اکنکاگوا کے بعد دنیا کی تیسری اہم چوٹی ہے۔
اسد علی میمن نے الاسکا کی چوٹی سر کرنے کی تیاریاں کرلیں
May 08, 2021