ریاست مخالف بیانات کیس، جاوید لطیف کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ 

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے کیس میں متعلقہ مجسٹریٹ نے ملزم جاوید لطیف کا 9روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔ جاوید لطیف نے ماڈل ٹائون کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی ۔  تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ دوران جسمانی ریمانڈ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا ملزم جاوید لطیف کا ایف آئی اے سے وائس میچنگ ٹیسٹ کروایا گیا ملزم جاوید لطیف سے تفتیش کی گئی اور موبائل برآمد ہوا ملزم کے زیر استعمال دوسرا موبائل برآمد کیا جانا درکار ہے۔   مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے کلبھوشن اور مودی سے رابطے کا سوال کیا جاتا ہے۔  مجھے عدالت کا احترام ہے ، جس طرح میری انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، میں نے ایسا پہلی بار دیکھا ہے ۔  جاوید لطیف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما میاں عرفان منان ، طلال چوہدری  نے میاں جاوید لطیف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر کارکنوں کی کثیر تعداد نے نعرے بازی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن