برلن(اے پی پی) جرمنی نے صرف60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کے فیصلے کو تبدیل کرکے اب ملک میں تمام بالغوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر صحت جینس سپن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی ہر عمر کے بالغ افراد کو آسٹرا زینکا کی ویکسین پلانے کی اجازت دے گا اور اس کا مقصد اگست کے آخر تک 12سے18 سال کی عمر کے بچوں کو ایک ویکسین فراہم کرنا ہے ۔
تمام بالغوں کو آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائے گی ،جرمنی
May 08, 2021