راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کے افسروں اور ملازمین کوکورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ویکسین ڈی ایس پی محمد مسعود شہید ہسپتال پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگائی جا رہی ہے، 50 اور 40 سال سے زائد عمر کے افسران و اہلکار رجسٹریشن کے بعد ویکسین لگوا سکیں گے راولپنڈی پولیس کے اب تک 350 کے قریب افسران اور اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی۔