چین کے ساتھ تعلقات میں  نئے دور کا آغاز ہوا  ،چیئرمین سینٹ

May 08, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتے ہیںیہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون اوردوستی پر یکجا ہیں۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پاکستان چین دوستی کے70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے  پاکستان اور چین کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔ دوستی اور اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اورگزشتہ برس دنیا کے پارلیمانوں میں پاکستان کا ایوان بالاء پہلا پارلیمان تھا جس نے چین کی تعریف کے حوالے سے قرار داد پاس کی۔انہوں نے  کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی اور پاکستان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے دو قرار دادیں بھی پاس کی ہیں۔ یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ان کے دور حکومت میں پاکستان اور چین کے تعلقات نے نمایاں فروغ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں