ملتان ( سماجی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ہوگیا سابق صدر فیڈریشن آف ایوان تجارت و صنعت ہائے میاں تنویر اے شیخ نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب میں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین،صدر ڈیرہ غازی خان ایوان تجارت و صنعت خواجہ جلال الدین رومی، سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،سینیئر ممبر خواجہ محمد یوسف،سابق صدر میاں فضل الہی شیخ،چیئرپرسن وومن ونگ محترمہ مسز رومانہ تنویر شیخ،رابعہ شہزاد،میاں راشد اقبال،خواجہ محمد حسین،ندیم احمد شیخ،شیخ فیصل سعید،بخش الہی،اورنگزیب عالمگیر،خواجہ فریدالدین،نوید اقبال چغتائی،محمد شفیق نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں تنویر اے شیخ نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ مستحسن و قابل تحسین اقدام ہے جس سے نا صرف ملتان ایوان کے اردگرد کے رہائشیوں بلکہ ملتان کے شہریوں کو بھرپور فائدہ ہو گا پلانٹ سے آرسینک فری پانی دستیاب ہو گا جو کہ ایک اہم اچیومنٹ ہے انہوں نے کہا کہ پلانٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے ملتان میں ایسا پلانٹ موجو دنہیں یہاں سے پانی لے جانیوالے خالص اور صاف شفاف پانی کے حامل ہوں گے خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ شہریوں کو صاف شفاف پانی مہیا ہو گا آر او پلانٹ ہے 24گھنٹے شفاف اور ٹھنڈا پانی مہیا ہوگامیں اس مقصد کے لیے خدمات سرانجام دینے والوں کا بھی مشکور ہوں خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ صدقہ جاریہ اور قابل تعریف اقدام ہے ہمیں مل جل کرشہر میں اس قسم کے اچھے پلانٹس کا جال بچھانا چاہیے اس سلسلہ میں ڈیٹا مرتب کرکے حکومت کیساتھ مل کر کام کیا جائے ملتان شجاعباد کا پانی بہتر نہیں سرکاری اداروں کا نظام شفاف نہیں چیمبر کیزریعے ایسا نظام مرتب کیا جائے کہ شفاف کام ہو تقریب سے فضل الہی شیخ،شیخ فیصل سعید نے بھی خطاب کیا ۔
ملتان کا پانی بہتر نہیں،واٹر فلٹر پلانٹس کا جال بچھانا چاہیے
May 08, 2021