حامد سعید کاظمی کی ن لیگ میں شمولیت،عید کے بعد شہاز شریف سے ملاقات متوقع

لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت)  مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو ٹکٹ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں بتایا گیا ہے کہ عید کے بعد حامد سعید کاظمی کی میاں شہباز شریف اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات متوقع ہے، جس کے بعد نہ صرف تحصیل لیاقت پور بلکہ ضلع رحیم یار خان کی سیاست نئے رنگ میں سامنے آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن