کابینہ کمیٹی نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی 

May 08, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا بلیو پاسپورٹ پہلے سے نیب کی تحویل میں ہے جبکہ گرین پاسپورٹ انکے پاس ہے جس کی وجہ سے نیب کی ہدایت پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں