بدکردار پولیس اہلکاررمضان المبارک میں بھی بھتہ خوری سے باز نہ آئے

سکھر (بیورورپورٹ)  سکھر کے مختلف علاقوں میں سکھر پولیس اور انتظامیہ کے بالا افسران و عملے نے رشوت کے عیوض کھانے پینے والوں کو رمضان المبارک کے ایام میں رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے رشوت کے بعد شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر پرمقررہ وقت سے قبل ہی شربت، جوس،بریانی ،حلیم چاول ،فروٹ چاٹ و دیگر اشیاء فروخت کرنا شروع کر دی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے روزے داروں کو شدید تکلیف کاسامنا کرنا پڑتا ہے رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزیوں کی یہی صورتحال شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔متعلقہ تھانوں کے تعینات اہلکار بھی ریڑھی بانوں سے کھلے عام رشوت لیتے اور کھاتے پیتے نظر آتے ہیں زرائع کے مطابق سکھر کے تھانوں کے منشی بھی تھانوں کی افطاریاں انہیں ریڑھیوں سے وصول کر رہے ہیں سکھر شہر میں کھلے عام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزیوں پر شہریوں نے سکھرپولیس اور اورانتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رمضان آرڈینیس پر عملدرآمد کراتے ہوئے رشوت کے عیوض اجازت دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن