کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر شمس مینگل نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب سے نوجوان فیضان جتک کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے۔ افسوس کہ قانون نافذ کرنے والے محافظوں میں موجود کالی بھیڑوں کی فرعونیت پورے ادارے کے لیے بدنام نما داغ بن چکی ہے۔ رمضان المبارک میں ایک نہتے بیگناہ نوجوان کو شہید کرکے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس واقعے کا فی الفور نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے شہید کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
نوجوان فیضان جتک کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت عمل‘ شمس مینگل
May 08, 2021