کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدلحق قادری نے کہا کہ اسلام ایما ن ،ہمدردی اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل پیرا ہو نے کیلئے رمضا ن نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔ قر آن وسنت اور اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے۔ رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے یہ رحمتوں بر کتوں ،مغفرت کے ساتھ درجا ت کی بلندی اور آخرت کیلئے نیکیو ں کے ذخیرہ کر نے کا بہترین مو قع ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں اجتما ع سے خطاب میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلما نو ں کی نا کا می کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے دینی احکا ما ت کو فرا مو ش کر دیا ہے اسلام لو گو ں کی مدد کر نے موا خا ت کے رویّو ں کو اپنا نے کا درس دیتا ہے۔