ٹورازم کے حوالے سے پی اینڈ ڈی ڈویلپمنٹ ٹاک سیریزکاتیسرا اجلاس 

May 08, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹورزم کے حوالے سے پی اینڈ ڈی ڈویلپمنٹ ٹاک سیریزکا تیسرا اجلاس مشیر وزیر اعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں ہوا۔ اجلاس کا مقصد نجی اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کی تیاری میں شامل کرنا تھا جو کہ سیاحت کے شعبے میں مددگار ثابت ہوں سکیں۔ تقریب میں مختلف سیاحتی اداروں اور پنجاب بھر سے سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاحت کی پالیسیوں، اپ گریڈیشن، معاشی نمو کے نظریات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے سیاحت کے مروجہ صوبائی امور پر اپنے خیالات اور تاثرات بتائے۔ ٹاک سیریز کا بنیادی مقصد سالانہ ترقیاتی پروگرام  2021-22 کی تیاری اور اسے حتمی شکل دینے سے پہلے نجی اور سرکاری شعبے کے مابین فاصلے کو ختم کرنا تھا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے کہا کہ ملکی سیاحت قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے روزگار اور کشش کے لحاظ سے ایک بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔ حکومت پنجاب پرعزم ہے کہ سیاحت کے شعبے میں جی ڈی پی شراکت کو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور جامع بجٹ سے بڑھایا جاسکتا ہے جس پر کافی حد تک عملدرآمد ہو چکا ہے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنمبل نے کہا کہ ہم اس شعبے کے نجی اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز قابل تعریف ہیں۔  

مزیدخبریں