امت مسلمہ کی نجات آپؐ کی اطاعت سے وابستہ ہے:حافظ محمد امجد 

May 08, 2021

لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے جامعہ مدنیہ ملت ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ امت مسلمہ کی نجات اور ترقی رسول اللہ ؐ سے حقیقی محبت عشق اطاعت سے وابستہ ہے امت مسلمہ فرقہ واریت کی لعنت سے نجات حاصل کر کے اسلام کی دعوت کو عام کرنے پر توجہ مرکوز کرے آ ج مسلمان نوجوانوں کو رسول اللہ ؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے علماء ومشائخ اہم کردار ادا کریں۔ فرقہ واریت اور شدت پسندی کیخلاف قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں عوام میں شعور بیدار کیا جائیگا آ خر میں دعا کراتے کہا کہ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھے آمین۔

مزیدخبریں