طویل ترین چھٹیوں سے معیشت  ابتری کا شکار ہو گی:ملک شکیل احمد 

May 08, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن وماہر تعلیم ملک شکیل احمد نے حکومت کی جانب سے لاک ڈان کی آڑ میں 8مئی سے لیکر16مئی تک تعطیلات کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروگاری کی وجہ سے پہلے ہی مزدور،دیہاڑی دار افراد پریشانی کا شکار ہین اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور وہ فاقہ کشی کا شکار ہیں ایسے میں طویل ترین چھٹیوں کی وجہ سے معیشت ابتری کا شکار ہوگی اور غریب لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا ۔علاوہ ازیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے فورا بعد رعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے تاکہ طالب علموں کو نئے سال کا کورس شروع کروایا جاسکے تاکہ وہ فرسٹ ٹرم کے امتحان دینے کے قابل ہوسکین کیونکہ حکومتی لاک ڈان کی طوالت کی وجہ سے کرایہ کی عمارتوں میں قائم متعدد نجی تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں