گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پی ایچ ا ے کی جانب سے جی ٹی روڈ ،پسرور روڈ اور سیالکوٹ روڈ پر مختلف نئے مقامات پر گرین بیلٹس بنانے اورخراب گرین بیلٹس کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اہم شاہراہوں پر مختلف اقسام کے مقامی پھلدار،پھولداراور سایہ دار درخت لگائے جارہے ہیں تاکہ آلودگی میں کمی واقع ہو اور ماحول کے سر سبزو شاداب ہونے سے شہر ی خوشگوار تبدیلی محسوس کر سکیں۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے جی ٹی روڈ گرین بیلٹس کے سرپرائز دورہ کے موقع پر شجرکاری مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ سنٹر میڈین میں خالی جگہوں پر پودے لگادیے گئے ہیں تاکہ جی ٹی روڈ صاف سرسبزوشاداب نظر آسکے اور دو طرفہ ٹریفک کو بھی باڑ کی وجہ سے چلنے میں آسانی ہو۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کو چاہئیے کہ تہذیب یافتہ اقوام کی طرح ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گرین بیلٹس پرگندگی و کوڑا کرکٹ پھینکنے اور رستے بنانے سے اجتناب کریں تاکہ گرین بیلٹس کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔
گرین بیلٹس کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے: ایس اے حمید
May 08, 2021