گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں پاک آرمی‘رینجرز جوانوںکی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں- انہوںنے کہا کہ ملکی تاریخ میں ہرمشکل صورتحال کاسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہماری فوج کا طرہ امتیاز رہا ہے اور اسی جذبے کے تحت کرونا کی موجودہ صورتحال پر موثر کنٹرو ل کیلئے آرمی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں انہوںنے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں بریگیڈیئر احمد، لیفٹیننٹ کرنل خالداور دیگر فو جی افسران کے ساتھ خیر سگالی ملاقات کے موقع پر کیا- ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈ افضال قمر وڑائچ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ ، کرونا فوکل پرسن ڈاکٹر معیز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے کمشنر نے کہا کہ فوج کے آنے سے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں واضح بہتری آئی ہے تاہم ابھی بھی اس سلسلہ میں عوام الناس کو اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہو ئے سماجی دوری ، ماسک کا استعما ل اور دیگر حفاظتی تدابیر کا ہر صو رت عمل کرناچاہیئے۔
پاک آرمی‘رینجرز کی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں:کمشنر گوجرانوالہ
May 08, 2021