نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت  اے ایس پیز کے وفد کاسیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

 لاہور(نامہ نگار)نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں 47ویں سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے18افسر شامل تھے ۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی راؤسردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے زیر تربیت افسر کوادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔زیر تربیت افسر نے سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ،چیلنجز اور سکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔آپریشن کمانڈر عاصم جسرا نے ز یر تربیت افسروںکواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام اور میڈیاسنٹر بارے بھی  بتایا گیا۔ایم ڈی سیف سٹیز راؤسردار علی خان کا کہناتھا کہ نوجوان افسر قانون سیکھیں اور تفتیش کے مراحل کو جانیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سروس کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے۔چیف آپریٹنگ افسرکامر ان خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسر مظلوم کی دادرسی کی قوت رکھتا ہے،سروس کو عبادت سمجھ کر کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...