چینی کمپنی کا گلگت بلتستان کے2ہزار ورکرز کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے معاہدہ

 لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور میں قائم چینی ٹیکسٹائل کمپنی چیلنج نے گلگت بلتستان حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 2000 ورکرز کو تربیت دینے کے بعد لاہور میں اپنی فیکٹری میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ چینی سرمایہ کار کمپنی اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان معاہدہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں چینی کی مینیجنگ ڈائیریکٹر کیرن چن اور گلگت بلتستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور معروف بزنس مین قمر خان بو بی بھی موجود تھے ۔کیرن چن ایم ڈی چیلنج گروپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت گلستان سے 2000 ورکرز کا انتخاب کیا جائے گا پھر انہیں تربیت دینے کے بعد لاہور میں قائم ٹیکسٹائل اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی جہاں ملازمین کو رہائش اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے کیرن چن نے کہا کہ 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے لاہور ملتان روڈ پر قائم.ٹیکسٹائل یونٹ میں 3000 افراد ملازمت کررہے ہیں جبکہ لاہور قصور روڈ پر 450 ملین ڈالر کی لاگت سے چیلنج فیشن ایکسپورٹ پارک قائم کیا جارہا ہے  جہاں پانچ ہزار سے زائد افراد کش روزگار ملے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...