گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل، ایس ایس پی آپریشنز آغارمضان ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرئوف بابر،ایس پی ہیڈ کواٹرزغلام مصطفی گیلانی،ایس پی سول لائن اسدالرحمان ، ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب، ایس پی سٹی وقار عظیم اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز اور لاء اینڈ آرڈر کے احکامات پر عمل درآمد کروانے بارے ہدایات جاری کیں دورانِ میٹنگ ضلع بھر میں امن وامان کی صورتِ حال اورکرائم کا جائزہ بھی لیا گیا۔سی پی او نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے امن کی فضاء برقرار رکھیں گے اُنہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اپنے علاقہ جات میں موثر حکمت عملی سے گشت کو یقینی بناتے ہوئے کرائم کنٹرول کریں ۔قانو ن اور قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔