کورونا کا خطرہ ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے ، ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے کورونا کی پہلی لہر میں جو حاصل کیا وہ دوبارہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی لہر کے دوران جو کیا اسے دنیا نے سراہا ، انشا اللہ کورونا کے خلاف دوبارہ مل کر کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ خطے میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، الحمد للہ بروقت فیصلوں کے ذریعے کورونا کے بدترین پھیلائوسے بچ گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال جیسے ملک میں روزانہ 7 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، نیپال میں کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن