نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے، وزیراعلی پنجاب

May 08, 2021 | 13:15

ویب ڈیسک

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی، نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے، ہفتہ کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے، کورونا کے قومی چیلنج پر پی ڈی ایم نے کا منفی رویہ ایک المیہ ہے، افسوس کا امر ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی اس کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ہے، کورونا وبا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔

مزیدخبریں