زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 268 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے کیا تو عابد علی 118 اور ساجد خان ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ساجد خان 303 کے مجموعے پر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان بھی 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی بھی 8 گیندوں پر کوئی رن بنا سکے۔
ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری طرف عابد علی اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے 20 چوکوں کی مدد سے اپنے 150 رنز مکمل کیے۔کھیل کے پہلے روز پاکستان نے عابد علی اور اظہر علی کی سنچریوں کی بدولت 268 رنز بنائے تھے۔