جاپانی خلاباز نوگوچی کی زمین پر واپسی

جاپانی خلاباز نوگوچی سواِچی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن، آئی ایس ایس سے زمین پر واپس آنے کو آبی سیارے میں واپسی قرار دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق نوگوچی سپیس ایکس کریو ڈریگن پر تین دیگر خلابازوں کے ہمراہ گزشتہ سال نومبر میں آئی ایس ایس پہنچے تھے۔ خلائی سٹیشن پر 160 روز سے زائد عرصہ قیام کے دوران نوگوچی نے صفر کشش ثقل میں پودے اگانے سمیت کئی سائنسی تجربات کیے۔ انہوں نے شمسی پینل لگانے کی غرض سے موڈیفیکیشن کٹس نصب کرنے کے لیے خلائی سٹیشن سے باہر بھی کام کیا۔ انہوں نے زمین پر لوٹنے کے چار روز بعد میڈیا سے سے گفتگو میں کہا کہ خلائی جہاز پانی پر اترا تھا، اس لیے کم سے کم جھٹکا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا، میں نے لہروں کی حرکت محسوس کی، جس نے مجھے احساس دلایا کہ میں آبی سیارے پر واپس آ گیا ہوں۔نوگوچی نے جاپانی خلاباز ہوشیدے آکی ہِیکو کے بارے میں بھی بات کی، جو 24 اپریل کو آئی ایس ایس میں ان کے ساتھ اس مشن میں شامل ہو گئے تھے۔ گیارہ سالوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ دو جاپانی خلابازوں نے آئی ایس ایس میں ایک ساتھ قیام کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب ہوشیدے کے ساتھ کئی دن گزارنا ایک یادگار تجربہ رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہوشیدے سوگا آئی ایس ایس کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنا مشن مکمل کرنے میں ہر ممکن صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن