نیپالی کوہ پیما کامی ریٹا نے 25 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کر کے نیا ریکارڈ بنادیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کامی نے 848 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا جس کے بعد وہ تقریبا ہر سال اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ۔2019 میں کامی ریٹا نے ایورسٹ کو دو بار سر کیا تھا ، ان کی تازہ ترین مہم جوئی پہاڑ پر مہم جوئی کے لیے لگائی گئی رسیوں کی درستی کے لیے تھی ۔کامی ریٹا ماضی میں کے ٹو کی چوٹی بھی سر کرچکے ہیں ۔
نیپالی کوہ پیما نے 25ویں بار ماونٹ ایورسٹ سر کرلی
May 08, 2021 | 16:16