سعودی عرب میں رمضان مبارک کی 25 ویں شب کے موقع پر حرم مکی میں قیام اللیل (تہجد کی نماز)کی امامت کے دوران میں مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پر دعا قنوت پڑھتے ہوئے رقت طاری ہو گئی۔میڈیرپورٹس کے مطابق پچیس ویں شب میں دعا شروع کرانے کے ساتھ ہی شیخ السدیس پر گریہ طاری ہو گیا اور وہ مسلسل روتے رہے۔اس موقع پر طاق رات میں مسجد حرام میں موجود نمازیوں اور معتمرین نے روئے زمین کے مقدس ترین مقام پر روحانی فضاﺅں میں عبادت انجام دی۔