وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر پیغام

May 08, 2021 | 21:47

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلے سیمیا سے بچاؤ کیلئے ضروری تدابیر کا تسلسل ضروری ہے۔ تھیلے سیمیا کے مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت تھیلے سیمیا سے بچاؤ اور علاج کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ تھیلے سیمیاسے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ اس حوالے سے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔ تھیلے سیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مربوط اور منظم کاوشیں کرنا ہوں گی۔ اس دن کو منانے کامقصد عوام میں تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤ اور روک تھام کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ آج ہمیں پاکستان کو تھیلے سیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں