ایم کیو ایم کو سندھ میں 3 وزارتیں، کراچی حیدرآباد کی ایڈمنسٹریٹر شپ دینے کا فیصلہ


کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ میں تین وزارتیں اور کراچی و حیدرآباد کی ایڈمنسٹریٹر شپ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا دوسری جانب گورنر سندھ کے لئے بیگم نسرین جلیل کا نام فائنل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بیگم رعنا لیاقت علی کے بعد بیگم نسرین جلیل دوسری خاتون گورنر ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت صنعت اور ہائیر ایجوکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مرتضی وہاب کو مشیر داخلہ سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد بھی ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے فیصلوں سے ایم کیو ایم قیادت کو آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وزارتوں کے لئے نام فائنل کر کے پیپلز پارٹی کو دے گی، صوبائی وزرائ￿  کا حلف آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن