مریم نواز کی فتح جنگ جلسے میں ننھے فین سے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل 

May 08, 2022


کامرہ کینٹ (نثار علی خان) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ روز فتح جنگ میں کئے گئے جلسے کے دوران اپنے ننھے فین سے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مریم نواز اور انکے  معصوم فین کی ملاقات کی تصویریں لیگی رہنما ثانیہ عاشق کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں ۔ثانیہ عاشق کا اِن تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ یہ چھوٹا سا بچہ مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے اسٹیج پر ا?یا تھا، بچے نے مریم نواز سے کہا کہ وہ نواز شریف سے محبت کرتا ہے۔ ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز ایک تصویر میں خوشگوار موڈ میں غور سے بچے کی بات سن رہی ہیں اور دوسری تصویر میں انہوں نے بچے کے سر پر دستِ شفقت رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن اٹک کی جانب سے مریم نواز کا فتح جنگ میں کامیاب جلسہ کیا گیا تھا۔
 وائرل 

مزیدخبریں