فیس بک یا ٹویٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ  نہیں‘ جسٹس (ر) آصف کھوسہ

May 08, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کا کسی فیس بک یا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ تھا نہ ہے۔ ایک وضاحتی بیان میں آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ان دونوں پر یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجھ سے منسوب کوئی ٹوئٹ یا پوسٹ یقینی طور پر جعلی ہو گی۔

مزیدخبریں