ووٹ کو عزت دو، نے عمران خان کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر  باہر پھینکا: مریم  اورنگزیب

May 08, 2022


لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ فتح جنگ میں عوام کا سمندر پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے‘’’ووٹ کوعزت دو ‘‘نے ہی عمران خان کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکا ‘کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ ہفتہ کو سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ  کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، آنکھیں کھولیں فتح جنگ میں عوام کا سمند ر آپکے منہ پرطمانچہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’’ووٹ کوعزت دو ‘‘نے ہی عمران خان کو پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے ،مریم او رنگزیب کا فواد چودھری کو کہنا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

مزیدخبریں