پشاور(بیورورپورٹ)گھی کے فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سولہ کلو ٹین میں سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ، مختلف گھی اور آئل کمپنیوں کے ڈیلرز او ربڑے بڑے تاجروں نے ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کا منافع کما لیا ہے ، رمضان المبارک کے بعد دوسری مرتبہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، مختلف کمپنیوں کی جانب سے گھی اور آئل کے ایک کلو ، پانچ کلو ، اور سولہ کلو کے ٹین او رپیکٹوں میں اضافہ کر دیا ہے ، 390روپے میں فروخت ہونے والا فی کلو گھی 430روپے تک پہنچ گیا ہے ، 400روپے میں فروخت ہونے والا فی کلو گھی 440روپے میں فروخت ہونا شروع ہوگیا ہے ، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد غیر معیاری اور مضر صحت گھی اور آئل کا استعمال بڑھ گیا ہے خوراک کی دکانوں میں مضر صحت اور غیر معیاری گھی اور آئل سے بننے ہو ئے اشیاء فروخت ہو رہے ہیں ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلو ے پھاٹک گھی مہنگا
پشاور: گھی کی قیمت میں 40روپے اضافہ ‘ڈیلرز نے کروڑوں منافع کما لیا
May 08, 2022