مظفرآباد (نمائندہ خصوصی ) جموں کشمیر لبریشن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 8مئی کو ھوگا، اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورت حال ، سالانہ کنونشن ، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور تنظیم سازی سمیت اھم فیصلے کیے جائیں گے، ممبرانِ مجلس عاملہ ھوم ورک کے ساتھ شرکت کریں، خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ اور ڈاکٹر افتخار مغل سیکریٹری جنرل ہیں۔