د ھیر کو ٹ ،عید پر نوجوان کو قتل کی دھمکیا ں د ینوالے ملز مان گرفتار نہ ہو سکے کو ئی پو چھنے والا نہیں، بااثر ملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں،پو لیس خا مو ش


دھیر کوٹ  (وقائع نگار ) عید پر نوجوان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی ملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں چیف جسٹس آزاد کشمیر و آئی جی معاملے کا نوٹس لیں اور درخواست گزار کی شنوائی کے احکامات جاری کریں۔ ماڈل تھانہ دھیر کوٹ کو درخواست دیتے ہوئے حماد عباسی ولد محمد عباس نے موقف اختیار کیا کہ وہ عید 3مئی کو پیل ملال بگلہ اپنے عزیزوں سے عید ملنے کے لیے گیا واپسی پر عاقب، عاطف اور ثاقب نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ بندی سے اس کا راستہ روکا اور اسے لاٹھیوں ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی تاہم ملزمان بااثر ہونے کے باعث انہیں تاحال ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے  درخواست گزار نے چیف جسٹس آزاد حکومت اور انسپکٹرجنرل پولیس سے اپیل کی ہے وہ ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں تاکہ سائل کی داد رسی ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن