میرپور(نمائندہ خصوصی) فرزند میرپور یاسر سلطان کو آزاد کشمیرکابینہ میں بطور وزیرشامل کرنا قیادت کا احسن اقدام ہے یہ میرپور کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ والد صدر ریاست جبکہ فرزند وزیر حکومت ہیں جس سے میرپور کے عوام کے مسائل نہ صرف جلد حل ہونگے بلکہ رُکے ہوئے میگا پراجیکٹس کو بھی اہمیت ملے گی ۔میرپور کی عوام نے یاسر سلطان کو ان کی بہترین کارکن دوست پالیسی کی وجہ سے تاریخی لیڈ کیساتھ الیکشن میں کامیاب کروا کر اسمبلی میں پہنچایا تھا اور اب بطور وزیرکابینہ کا حصہ بننے پر تمام کارکنان تحریک انصاف اور اہلیان میرپور میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے جس پر خواتین ونگ سٹی میرپوربھی تمام اعلیٰ قیادت کی مشکور ہے۔ ان خیالات کا اظہار کا سٹی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ محترمہ شاہ بانو ظفر نے سیکٹر G1خواتین سے عید ملن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد کشمیرو صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمودنے ہمیشہ میرپور کی عوام کا تحفظ کیا اور بیرون اضلاع سے لوگوں کی غیرقانونی و خلاف میرٹ تقرریوں پر سخت اقدام اٹھائے جبکہ اس دور حکومت میں ایم ایل اے یاسر سلطان نے بھی اس پر بھرپور نگرانی دی ہے اور ایسے ہونے والے تمام آرڈر فوری کیسنل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے
یاسر سلطان کا آزاد کشمیرکابینہ میں شمو لیت احسن اقدام ہے، شاہ بانو
May 08, 2022