لکی مروت(نامہ نگار)ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان وزیرنے پیزو ، غزنی خیل اورشہباز خیل میں پولیس تھانوں اور چوکیوں کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ر ہائشی بیرکس، روزنامچہ رجسٹر اور دیگر یکارڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے حوالات میں بندقیدیوں سے بھی ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ محنت، لگن اورفرض شناسی سے پیشہ ورانہ امورانجام دیں اور خدمت خلق کو شعار بنائیں، اس کے علاوہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز جرائم اور سماجی و اخلاقی برائیوں کے خاتمے کے لئے متحرک ہوں اور تھانوں کا ماحول عوام دوست بنائیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان کا مختلف چوکیوں کا اچانک معائنہ
May 08, 2022