پشاور(بیورورپورٹ) تھانہ تہکال پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران تہکال جھانگیر آباد میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں ،جن کے مابین مستورات کا تنازعہ چلا آرہاہے جس پر فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پرفائرنگ کر رہے تھے، تھانہ تہکال پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ، تاہم پولیس نے ملوث تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پشاور: ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ملزمان گرفتار‘ اسلحہ بر آمد
May 08, 2022