ایف آئی اے مالم جبہ ‘ بلین ٹری سونامی کی تحقیقات جلد شروع کریگی:ن لیگ


پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے میانوالی جلسہ میں خطاب  پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان فرح گوگی بننے پر آپکی اصلیت اور حیثیت پوری قوم جان چکی ہے۔توشہ خانے کا چوراپنے اوپر لگے الزامات کو دبانے کیلئے بے جا چلا رہے ،گھڑی،انگوٹھی سے لیکر زمینوں اور رنگ روڈ کونسا سکینڈل ہے جس میں آپ براہ راست ملوث نہیں؟ عمران کی چیخ و پکار اور آہ و بکا صرف اور صرف کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے ہے۔ عمران جب تک کرپشن کی لوٹی رقم واپس نہیں کرینگے آپ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ترجمان اختیار ولی خان نے کہا کہ اسلام آباد کیا آپ دنیا کے آخری سرے تک مارچ کریں آپکا ٹھکانہ سنٹرل جیل ہے ،آپ کی ساری گینگ کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع ہیں اچھے وکیل پکڑ لیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان  اختیار ولی خان نے کہا کہ ایف آئی  اے مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کرپشن کی تحقیقات جلد شروع کریگی۔پاکستان کو چار سال میں چالیس سال آپ نے معاشی اور اقتصادی طور پیچھے دھکیل دیا۔ آپ کی سیاست سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے آپ غداروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن