خدا نے چاہا تو 155 کلومیٹر کی رفتار سے تیز بائولنگ کرونگاـ :  عْمران ملک


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بائولر عْمران ملک نے کہا ہے کہ وہ ایک دن 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز بائولنگ کا سنگ میل عبور کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی بنیادی توجہ صحیح جگہوں پر بائولنگ کرنا ہے۔جموں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بائولر نے کہا کہ آئیڈیا صحیح لائن کے ساتھ تیز بائولنگ کرنا اور وکٹیں حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ میں نے مکس قسم کی بائولنگ اور وکٹوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیگ میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی ہے۔اس سوال پر کہ کیا وہ اب بھی 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے کے خواہشمند ہیں، عْمران ملک کا کہنا تھا کہ ’میں صرف صحیح جگہوں پر گیند کرنا چاہتا ہوں اور وکٹیں حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اگر مجھے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بائولنگ کرنی پڑی تو انشا اللہ میں ایک دن کروں گا۔ عْمران اس وقت آئی ایل پی میں مسلسل 150 کلومیٹر گی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن