پشاور(بیورورپورٹ)آم نے پشاور کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے ، تاہم پھلوں کے بادشاہ آم کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، رواں سیزن کے دوران پانی کی شدید قلت کے باعث آم کی پیدوار میں کمی اور نرخوں میں اضافہ برقرار رکھنے کے امکانات ہیں ، سندھ ، چارسدہ ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائوں کے باعث آم کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ، اور بڑی مقدار میں کیریاں درختوں کی ٹوٹ کر گئی تھی ، پشاور میں کچے آم بھی فروخت ہو رہے ہیں