گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پھالیہ‘ ملکوال‘ کسووال میں کریک ڈائون، 26300 بوریاں برآمد‘ گودام سیل


گوجرانوالہ+ کسووال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ کی ہدایت پر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کا گندم سمگل کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون،16000 بوری گندم قبضہ میں لے کر سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئی۔ انتظامیہ کی کامیاب کارروائیوں پر چیف سیکرٹری پنجاب کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کو شاباش، اسی طرح ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور ملکوال نے چھاپہ مار کارروائیوں میں غیر قانونی سٹاک کی گئی10000  بوری گندم برآمد کر لی اور اسے سرکاری گوداموں میں منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثناء چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف  انتظامی افسران سخت کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ عوام کو معیاری اور سستے آ ٹے کی بلا تعطل ترسیل جاری رکھی جا سکے۔ کسووال سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات‘ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون‘ 600 من گندم برآمد کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...