وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کوٹہ برائے معذوراں کی پاسداری کیلئے مراسلہ 


اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کی خصوصی ہدایت پر کوٹہ برائے معذوراں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے وزارت سے مراسلہ جاری کر دیا ، ریاض حسین پیرزادہنے کہا کہ وزارت انسانی حقوق  معزور افراد کی بحا لی اور معاشرہ میں معزز مقام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔سرکاری مراسلہ 29 وفاقی منسٹریز اور ڈویڑنز کی طرف بھیجا گیا ہے۔تمام وفاقی اداروں سے کوٹہ پر عملدرآمد کی موجودہ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔مراسلہ آئی سی ٹی رائیٹس آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹی ایکٹ 2020 کے سیکشن (1)24 کے تحت ملازمتوں میں مقرر کردہ کوٹہ برائے معذوراں کی پاسداری بنانے کے لیے لکھا گیا ہے۔قانون کے مطابق کوٹہ کل منظور شدہ ملازمتوں کا 2 فیصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن