بلاول بھٹو کے ظاہر شاہ، سید قمر عباس، عبدالرزاق جھرنا کی برسیوں پر پیغامات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی کے شہید رہنما اور سابق ضلعی ناظم لوئر دیر ظاہر شاہ، سید قمر عباس، عبدالرزاق جھرنا  کی برسیوں کے موقع پر پیغامات جاری کئے، بلاول بھٹو زرداری  نے کہاکہ شہید ظاہر شاہ ایک ثابتقدم رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے: شہید ظاہر شاہ کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیئے خدمات و قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گاپی پی پی چیئرمین کا سید قمر عباس شہید کو ان 15 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ،سید قمرعباس شہید کی سیاسی جدوجہد پارٹی کی عظیم اثاثہ ہے، جس پر ہم ہمیشہ نازاں رہیں گے ،جیالوں نے ہر مشکل دور میں اپنے لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی اور پارٹی کا علم بلند رکھا ہے ،عمران خان کی فاشسٹ حکومت سے نجات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ھے،پارٹی امور پر توجہ مرکوز ہے، یقین ہے کہ پارٹی کے ثابتقدم کارکنان نئی صورتحال سے نبرد آزما ہونے لیئے تیار ہیں ۔پی پی پی چیئرمین کا شہید عبدالرزاق جھرنا کو ان کے 38 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت  پیش کیا ،شہید عبدالرزاق جھرنا سچا جیالا تھا، جس کا عزم و حوصلہ ہر سیاسی کارکن کے لیئے قابلِ تقلید ہے ۔شہید عبدالرزاق جھرنا رقص کرتا ہوا پھانسے گھاٹ میں داخل ہوا تھا ،شہید نے جیئے بھٹو کے نعرے لگاکر پھانسی کا پھندہ اپنے گلے میں ڈالا تھاپاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جدوجہد میں یقین رکھتی ہے ،قائدِ اعظم، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویڑن کی روشنی میں پاکستان کو جمہوری و مساوات پر قائم ملک بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن