ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 56 صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔ایک لاکھ 18 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16لاکھ93ہزارروپے جرمانہ عائد۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔6مئی کوملتان سرکل میں 15 بجلی چوروں کو1056040 جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 15بجلی چوروں کو209264 جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،ساہیوال سرکل میں 10بجلی چوروں کو170920 جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج،رحیم یار خان سرکل میں 7صارفین کو115500 جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ سرکل میں 7صارفین کو92000 جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 2بجلی چوروں کو 50000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ علاوہ ازیں پروموشن بورڈ کی منظوری سے 28ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو سپروائزر ڈیٹا انٹری کے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ترقی پانے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز میں محمد کاشف ہریرا، محمد شعبان، انصر شہزاد، منیر احمد، کرن شہباز، محمد ثاقب ولد، ذیشان اسلم، مرزا عبدالرحمن، اطہر حسین، محمد ثاقب حسین، محمد شہباز، سیف الرحمن، محمد وقاص، محمد عاصم یوسف، شاہد انجم، محمد احمد، تحسین انور، محمد مدثر اشرف، نعمان احمد، زاہد علی، محمد جاوید، ذوالفقارعلی، وقاراحمد، سرفراز یعقوب، محمد کاشف رضا، سامعیہ اشرف، نمرا ارشاد اور محمد عدنان شامل ہیں۔