روہیلانوالی(نمائندہ نوا ئے وقت، خبر نگار) ایمبولینس ڈرائیور کا غنڈوں کے ہمراہ آر ایچ سی روہیلانوالی کے سینئرمیڈیکل آفیسرکے کلینک پر دھاوا، 3افراد زخمی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق محمداسلم ولداللہ ڈتہ کی تھانہ روہیلانوالی کودی گئی درخواست کیمطابق 4 مئی کو آر ایچ سی روہیلانوالی میں سئینیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہرنے ڈیوٹی کے دوران انتہائی سیریس بچی کو چلڈرن کمپلیکس ریفرل کا کہا تو خلیل ڈرائیور نے گاڑی ہونے کے باوجود لیت ولعل سے کام لیا۔ ڈاکٹر نے بلایا کہ بچی سیریس ہے آپ اسے شفٹ کیوں نہیں کر رہے تو ڈرائیور خلیل نے کہا کہ آپ نے ریفرل ملتان کا بنایا ہے میں اسے مظفرگڑھ ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑوں گا، ملتان نہیں۔ ڈاکٹرنے کہا کہ بچی کی شدید حالت کے مطابق تو چلڈرن کمپلیکس ہی جانا چاہیے جس پر اس نے کہا کہ میں آپ کا نوکر نہیں ہوں اور تو تکرار شروع کر دی۔گزشتہ رات پھر ایک شدید بیمار بچی کو مظفرگڑھ ریفر کے لیے خلیل ڈرائیور تقریباً آٹھ بجے سے کچھ پہلے روہیلانوالی ہسپتال آیا۔ بچی کے والد کے مطابق ہم ڈرائیور کے آنے پر جب اپنے سامان کے ساتھ باہر آئے تو گاڑی وہاں سے غائب تھی۔ خلیل نے ساتھیوں سعیداختر۔خلیل۔ عبدالعزیز۔ابن حسین المعروف چاند۔ محمد اشفاق۔محمدذین ذوالفقارعلی محمدشاکرکے علاوہ 9نامعلوم افرادکے ہمراہ ڈاکٹرکے کلینک پر جا کر ڈاکٹراور دیگر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر دو موبائل اور58000روپے میزکی درازسے ذبردستی اٹھالیے جپکہ الٹراساونڈ مشین کوتوڑپھوڑدیا۔
ایمبولینس ڈرائیور کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایم اوکے کلینک پردھاوا،3افراد زخمی
May 08, 2022