ملک کو خطرات لاحق، سیاسی جماعتیں فہم وفراست سے کام لیں، مظہر سعید کاظمی

May 08, 2022

ملتان ( سماجی رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور آستانہ سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشین علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ دور حاضر میں پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں ان حالات میں حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتیں عقل وتکبر اور فہم وفراست سے کام لیتے ہوئے اپنے سیاسی اغراض ومقاصد سے بالاتر ہوکر اپنی توانائیاں پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وقف کردیں وہ   روحانی پیشوا اور جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہل سنت کے بانی غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی  کے 37 ویں سالانہ عر س کے سلسلے میں شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ ملتان میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو فل فور روکنے کا مطالبہ کیا سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزالی زماں سید احمد سعید کاظمی نے ملت اسلامیہ کے اتحاد قومی یکجہتی اور ملی وحدت کے فروغ کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی استحکام پاکستان کیلئے ہم اپنے اکابر کا مشن ہمیشہ جاری رکھیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علماء ومشائخ کی خدمات کو تاریخ کے نصاب کا حصہ بنایا جائے شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے عالمی انوارالعلوم یونیورسٹی اور جامع انوارالعلوم سے وابستہ سینکڑوں مدارس کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغ دین ،اشاعت اسلام اور فروغ علم کیلئے حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مشن کو پورا کرنا ہماری زندگی کا نصب العین ہے مفتی عبدالستار سعیدی نے کہا کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں امیر المجاہدین مولانا خادم حسین رضوی کا مجاہدانہ کردار ہمیشہ زندہ رہے گاجماعت اہل سنت صوبہ سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد اکرم سعیدی نے غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے اعلان کیا کہ جماعت اہل سنت پاکستان کی زیراہتمام انٹر نیشنل سنی کانفرنس 15مئی اتوار کو گلبر ک گرین اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے عظیم قائدین شریک ہوں گے عرس کی نشست میں مولانا محمد آصف سلیم سعیدی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،محمد امین ساجد سعیدی،سید روح القدس کاظمی، سید محمد عہدسعید کاظمی،قاری محمد عمر سعیدی،منیر حسین ہاشمی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا عرس کی اختتامی نشست میں صاحبزادہ ڈاکٹر سیداطہر سعید کاظمی،صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،مفتی غلام مصطفی رضوی،صدر العلمائ￿ علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،میاں حسین احمد قادری،درگاہ عالیہ حضرت مخدوم عبداللہ جہانیاں شیخ واہن شریف کے سجادہ نشین پیر زادہ مقبول احمد ہاشمی،سید علی رضا شاہ گڑھی شریف،مولانا عبدالرحیم سعیدی،مولانا محمد رفیق شاہجمالی،صاحبزادہ عزیز رسول صدیقی،مولانا محمد سلیم سعیدی،علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی اسلام آباد،علامہ سید محمد صدیق شاہ بلوچستان،سیدالطاف حسین سعیدی،عبدالرشید ارشد،مولانا محمد اکرم سعیدی،میاں غلام جیلانی سعیدی،ملک شفاء محمد سعیدی، خواجہ محمد حسین اور ملک بھر سے جید علماء ومشائخ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں