قبرستانوں کی حفاظت اور معاملات چلانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل 

May 08, 2022

 ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں انتظامیہ و پولیس کا اجلاس گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد حیدر نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ قبرستانوں کی چار دیواری اور گیٹ لگانے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ قبرستانوں کی سیکورٹی،لائٹس اور صفائی ستھرائی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ قبرستانوں کی سیکورٹی اور معاملات کی دیکھ بھال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جنکی سربراہی اسسٹنٹ کمشنرز کرینگے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں،لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کارپوریشن اپنے قبرستانوں کا ڈیٹا مرتب کریں جبکہ نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کے قبرستانوں میں بسیروں پر پابندی لگائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ چوکیداری اور ٹھیکری پہرے کا نظام وضح کیا جائے گا۔ سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ قبرستانوں کی بے حرمتی کے مرتکب کالا جادو اور عملیات مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرینگے جبکہ بڑے قبرستانوں پر پولیس گشت کا موثر نظام وضح کیا جائے گا۔

مزیدخبریں